Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2023

تاریخ کا سفاک باب

تاریخ کا سفاک باب  [از قلم ڈاکٹر عارف محمود چغتائی 03013353330  19 ستمبر 2023 بروز منگل]  یہ 1800ء سے 1950 تک کی کہانی ہے ۔ یہ ڈیڑھ صدی عروج سے زوال تک کا سفر ہے ۔ اس ڈیڑھ صدی میں ہر جگہ ہم ترک و منگولوں پر قیامت صغریٰ بپا ہوئی ۔ ڈیڑھ صدی میں ہم نے سب کچھ کھو دیا ۔ ہماری صدیوں سے چلی آ رہی سلطنتیں ملیامیٹ ہوئیں ہم حکمرانی سے محکومی و گمنامی میں چلے گئے ۔ اس زوال میں ہمیں نفسیاتی، اقتصادی، لسانی، تمدنی اور ثقافتی نقصان اٹھانا پڑا ۔ اب ہمارے پاس اپنے اجداد کی چھوڑی ہوئی میراث میں سے کچھ بھی تو نہیں ہے نہ ان جیسی سوچ، نہ ان جیسا ادراک، نہ ان جیسی دلیری، نہ ان جیسی حق گوئی، نہ ان جیسی معاملہ فہمی اور نہ حتکہ ان جیسی رواداری ہے ۔ اس ڈیڑھ صدی 1800 تا 1950 میں  ⚔️سلطنت مغلیہ ختم ہوئی برصغیر سامراج برطانیہ کی نوآبادیاتی کالونی بنا پھر نوآبادیاتی برصغیر نے کئی ریاستوں کو جنم دیا لیکن ان ریاستوں میں ابھی تک سلطنت مغلیہ جیسے عوام کو حقوق حاصل نہیں اور اب بھی یہ سب ریاستیں دولت مشترکہ (برطانیہ کی نوآبادیاتی کالونی) کے نہ صرف ممبر ہیں بلکہ ممبر ہونے پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں اور ...